حکومت مسائل کاشکار قوم سے اورکیاکرناچاہتی؟حسن مرتضیٰ

حکومت مسائل کاشکار قوم سے اورکیاکرناچاہتی؟حسن مرتضیٰ

آج بھی سیاسی کارکنوں کو اٹھایا اور کلنگ کی جاتی :پیپلز لائرز فورم کے سیمینار سے خطاب

لاہور(کورٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی،آئین شکنی،بیروزگاری میں جکڑی قوم کیساتھ کیاکیاکرناچاہتی ہے ؟آج کوئی بات نہیں کر سکتا،آج بھی سیاسی کارکنوں کو اٹھایا اور ایکسٹرا جوڈیشل کلنگ کی جاتی ہے ۔کسی کے نیفے میں پسٹل چل رہا ہے لیکن جب کسی بڑے کا بچہ پکڑا جائے تو پسٹل نیفے کیساتھ لٹک جاتا ہے ۔ وکلا نے اس آئینی بحران سے قوم کو نکالنا ہے ۔وہ پیپلز لائرز فورم پنجاب کے زیر اہتمام کراچی شہدا ہال میں عادی مجرمان بل کے موضوع پر سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔سیمینار سے معروف اینکر پرسن سہیل وڑائچ،عابد ساقی ،تجزیہ کار مہمل سرفراز،پروفیسر سید عظیم ،ملک عمران کھوکھر ،آصف بلوچ اور دیگر نے بھی خطاب کی۔ صدر پی ایل ایف پنجاب راحیل کامران چیمہ، شکیل پاشا،راو خالد احمد،عظیم حفیظ،رانا صائم، گلفام سروش،افتخار گجر،قمر خان ،اقرا عمر،عارف خان، رانا افتخار سمیت وکلا کی کثیر تعداد موجود تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں