شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر،فوری حل ترجیح ،آئی جی

 شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر،فوری حل ترجیح ،آئی جی

شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر،فوری حل ترجیح ،آئی جی بھرتی کے عمل کو شفاف بنایا جائے ،کھلی کچہری میں درخواستوں پر فوری احکامات جاری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوئے ،آئی جی نے اسلام آباد پولیس میں جاری بھرتی کے عمل، اس کی شفافیت، میرٹ، انتظامی امور اور امیدواروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام سینئر افسران کو ہدایت کی کہ بھرتی کے تمام مراحل مکمل شفافیت، میرٹ اور پیشہ ورانہ انداز میں مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ ہر امیدوار کو مساوی مواقع میسر آ سکیں۔مزید برآں، آئی جی اسلام آباد نے پولیس کے انتظامی، آپریشنل اور سکیورٹی امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے ، مختلف شعبوں کے درمیان مؤثر رابطہ و ہم آہنگی کو فروغ دینے اور پیشہ ورانہ کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔بعد ازاں سید علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں \\\\\\\"اوپن ڈور پالیسی کے تحت\\\\\\\"کھلی کچہری کا انعقاد کیا، شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں،انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے ،کسی بھی شہری کو پولیس کے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آسکتا ہے ،میرے دروازے ہمیشہ اپنے شہریوں کے لئے کھلے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں