ڈپٹی کمشنرمری کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس،منصوبوں کا جائزہ
مری (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف سرکاری اداروں کی مجموعی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران متعلقہ افسران نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی اور جاری ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔