مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایا جائے ، ایم ایس

 مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایا جائے ، ایم ایس

کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، دورے کے دوران گفتگو

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر ڈاکٹر زاہدہ قیوم نے صبح سویرے ایمرجنسی وارڈ اور او پی ڈی،لیبر روم،نرسری وارڈ،میڈیکل وارڈ،پلمووارڈ،سرجیکل وارڈ، آرتھو پیڈک وارڈ کے علاوہ ڈائلسسز سنٹر کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران ایمرجنسی میں زیرِ علاج مریضوں کے علاج و معالجے ، طبی سہولیات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں سے ایمرجنسی وارڈ میں داخل مریضوں کے بارے تفصیلی بریفنگ لی اور مریضوں کے لواحقین سے ہسپتال کی طرف سے دی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا۔ڈاکٹر زاہدہ قیوم کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ کا عزم ہے کہ مریضوں کو معیاری، محفوظ اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بہترین طبی خدمات میسر آ سکیں۔مزید کہنا تھا کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہسپتال انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لایئں جایئں میڈیکل سپرٹینڈنٹ نے میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں ۔اور مریضوں کی بہترین دیکھ بھال کو یقینی بنانے پر زور دیا۔صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور ہسپتال کی سیکورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں