خصوصی میڈیکل کیمپ کا انعقاد

خصوصی میڈیکل کیمپ کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل سوشل سروسز یونٹ کی جانب سے ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے خصوصی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپ کا مقصد ماؤں اور بچوں کی صحت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اور حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ میڈیکل سوشل آفیسر نادیہ شاہ کی زیرِ نگرانی میں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے میڈیکل سوشل سروسز یونٹ کی جانب سے گنجان آباد علاقہ محمدی کالونی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔نادیہ شاہ کی زیرِ نگرانی قائم اس کیمپ کا بنیادی مقصد کمیونٹی میں احتیاطی صحت کے فروغ کو یقینی بنانا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں