ڈپٹی کمشنر کااقبال منزل اور الائیڈ بازار میں بیوٹیفکیشن منصوبوں کا معائنہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے اقبال منزل اور الائیڈ بازار میں جاری بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر گوبلز ٹائلز کی تنصیب، سیوریج پائپ لائن، داخلی دروازے، نیون سائنز، فساڈ، آرائشی لائٹس اور دیگر جاری کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو جدید، صاف ستھرا اور خوبصورت شہری ماحول میسر آ سکے۔