کمشنر کا مدینہ ڈسپوزل سٹیشن کادورہ ایم ڈی واسا نے بریفنگ دی

کمشنر کا مدینہ ڈسپوزل سٹیشن کادورہ   ایم ڈی واسا نے بریفنگ دی

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق جدید نکاسی آب اور بہتر شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے کمشنر گوجرانوالہ/گجرات ڈویژن محمد علی نے ڈپٹی کمشنر نورالعین کے ہمراہ مدینہ ڈسپوزل سٹیشن کا دورہ کیا۔

پائپ لائن کا کام مکمل،ڈسپوزل سٹیشن پر جاری پراگریس کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے بریفنگ دی ۔دورے کے دوران مون سون سیزن کے پیش نظر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبے ، ڈسپوزل سسٹم، پمپنگ سٹیشن، کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر کے دورہ کے موقع پر اے سی عبدالقدیر زرکون بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں