وزیرآباد:ڈپٹی کمشنر نے سول ہسپتال میں آنکھوں کے کیمپ کا افتتاح کر دیا

وزیرآباد:ڈپٹی کمشنر نے سول ہسپتال  میں آنکھوں کے کیمپ کا افتتاح کر دیا

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )رب کریم کی عطا کردہ نعمتوں اور کائنات کی رعنائیوں سے مستفید ہونے میں آنکھ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔۔۔

 ان کو ماحولیاتی اثرات سے محفوظ اور قوت بینائی کو بہتر بنانے میں الشفاء آئی ٹرسٹ راولپنڈی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،الشفا آئی ٹرسٹ کے ماہر ڈاکٹرز وزیرآباد کے لوگوں کی آنکھوں کا معائنہ اور آگاہی فراہم کرکے بینائی کو محفوظ بنانے میں معاونت کررہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے تحصیل ہسپتال وزیرآباد میں فری آئی کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ،صدر ناصر محمود اللہ والے ، ڈاکٹر حسن رضا گلزار بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں