بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ، 20 لاکھ ہتھیانے کا الزام ، 3 افراد پر مقدمہ

بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ، 20 لاکھ  ہتھیانے کا الزام ، 3 افراد پر مقدمہ

سندیلیانوالی (سٹی رپورٹر)سندیلیانوالی کے نواحی علاقے اروتی کے رہائشی کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے مبینہ طور پر ہتھیانے کے الزام میں وفاقی تحقیقاتی ادارہ (FIA) کے سرکل فیصل آباد نے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق موضع اروتی کے رہائشی محمد سلیم کی درخواست پر موضع شاہ پور کے رہائشی محمد ساجد، غلام جیلانی اور شیخوپورہ کے رہائشی محمد عمر کو نامزد کیا گیا ہے ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان نے گواہان کی موجودگی میں بیرون ملک بھجوانے کے نام پر 20 لاکھ روپے وصول کیے ، تاہم نہ انہیں بیرون ملک بھجوایا گیا اور نہ ہی رقم واپس کی گئی۔ایف آئی اے نے امیگریشن آرڈیننس 1979ء کی دفعات 17 اور 22 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔متاثرہ شہری نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے اس کی رقم واپس دلائی جائے اور اسے انصاف فراہم کیا جائے ۔ تاہم مقدمے میں نامزد افراد کا مؤقف سامنے نہیں آیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں