بیٹے کی پیدائش نہ ہونے پرشوہر کا بیوی پر تشدد، گھر سے نکال دیا
ردا ارشد کے گھر 2 بیٹیاں ہوئیں ، شوہر کے گھر والوں نے اسے دھکے مار کر نکالا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بیٹے کی پیدائش نہ ہونے پر ظالم شوہر نے مبینہ طور پر اہلخانہ کے ساتھ مل کر بیوی کو بدترین تشدد کہا نشانہ بناتے ہوئے گھر سے نکال دیا۔تھانہ وویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ردا ارشد نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے ہاں دو بیٹیوں کی پیدائش ہوئی۔ جس پر اس کے شوہر نے اپنی والدہ کے ہمراہ اسے قابو کرلیا اور بیٹا پیدا نہ ہونے پر بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا۔ جبکہ صلح کروانے کیلئے آئے ہوئے متاثرہ خاتون کے والد اور بھائی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں ملز موں نے انہیں دھکے دے کر گھر سے باہر نکال دیا اور اس دوران متاثرہ خاتون کی نقدی، زیورات، موبائل فون اور جہیز کے سامان پر بھی قبضہ کر دیا گیا۔ تاہم پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے واقعہ میں ملوث ماں بیٹے کو حراست میں لے لیا۔ جن کیخلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔