د یر ینہ رنجش، خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)د یر ینہ رنجش کی بنا پر خاتون کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ جھمرہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے زبیدہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم بلال اور اس کے دیگر ساتھیوں کی جانب سے مبینہ طور پر اس کی بیٹی کو قابو کر لیا گیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔