کال سنتے ہوئے جانے والے شہری سے موبائل فون چھین لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کال سنتے ہوئے جانے والے شہری سے موبائل فون جھپٹ لیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے چین ون روڈ پر تصدق نامی شہری موبائل فون پر کال سنتے ہوئے جا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان نے جھپٹا مار کر اس سے موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔