بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہونے پر ملزم حوالات میں بند
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہونے پر ملزم کو حوالات پہنچا دیا گیا۔
تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے احمد ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کے دوران ملزم نوید کو روک کر چیک کیا۔ جس کے قبضے سے بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہونے پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔