شہری پر وحشیانہ تشدد ،بال کاٹے ، ویڈیو وائرل ، ملزم گرفتار
ملزم کاشف نے بیوی سے ناجائز تعلقات کی رنجش پر عمیر کو تشدد کا نشانہ بنایا
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)بیوی سے ناجائز مراسم کی رنجش پر ملز موں کا شہری پر وحشیانہ تشدد اور بال کاٹنے کا واقعہ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آ گئی ،تشدد اور بال کاٹنے والا ملزم گرفتار مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ چک 83 ج۔ب میں ملزم کاشف نے بیوی سے ناجائز تعلقات کی رنجش پر عمیر کو پکڑ کر مبینہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی مونچھیں کاٹ دیں اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا انسپکٹر علی عمران جپہ نے شہری پر وحشیانہ تشدد اور مونچھیں مونڈنے کے واقعہ میں ملوث ملزم کاشف کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔