گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ، دکاندار گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ریفلنگ کرنے والے دکاندار کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ریفلنگ کرنے والے دکاندار کو گرفتار کرلیا۔ جو علاقہ مکینوں کیلئے خطرناک حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس کے قبضے سے گیس سلنڈرز اور ری فلنگ کا سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔