چناب میں پانی کی سطح میں معمولی اضافہ، انتظامیہ الرٹ

 چناب میں پانی کی سطح میں معمولی اضافہ، انتظامیہ الرٹ

بھارتی آبی جارحیت اور مسلسل بارشوں کی صورت میں سیلاب کو خطرہ

چناب نگر (نامہ نگار)دریائے چناب میں پانی کی سطح میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، جبکہ بھارتی آبی جارحیت اور مسلسل بارشوں کی صورت میں ممکنہ سیلابی صورتحال کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز دریائے چناب میں پانی کی سطح میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، تاہم فی الحال صورتحال مکمل طور پر معمول کے مطابق ہے ۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، لائیو اسٹاک، محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر تیار ہیں۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے بتایا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشترکہ طور پر تین موک ایکسرسائزز بھی کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ اس وقت دریائے چناب میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ہے ، تاہم ضلعی انتظامیہ کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ اور تیار ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں