جی سی ویمن یونیورسٹی میں ’’ڈگری شو 2026‘‘ کا انعقاد
نمائش میں گرافک ڈیزائن پروگرام کی 36 طالبات کے فائنل ایئر پراجیکٹس پیش
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبئہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام ‘‘ڈگری شو 2026’’ کا افتتاح معروف صنعتکار سہیل خٹک، سی ای او لائل پور گیلیریا، ڈاکٹر خرم طارق، سی ای او KEY & EMMs پرائیویٹ لمیٹڈ و سابق صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، اور انٹرلوپ کی مسز فرزانہ مصدق نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغئہ امتیاز) کے ہمراہ کیا۔نمائش میں گرافک ڈیزائن پروگرام کی 36 طالبات کے فائنل ایئر پراجیکٹس پیش کیے گئے۔
جن میں برانڈنگ، کاروباری تصورات، ڈیجیٹل مہمات، بصری ابلاغ، اسمارٹ فون گیم ڈیزائن اور سماجی، معاشی و ماحولیاتی مسائل پر مبنی تخلیقی منصوبے شامل تھے ۔مہمانوں نے طالبات کے کام کو سراہتے ہوئے ان کی تخلیقی صلاحیتوں، جدت اور پیشہ ورانہ معیار کی تعریف کی۔ سہیل خٹک نے کہا کہ طالبات کے کاروباری رجحان اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ منصوبے قابلِ ستائش ہیں اور ایسی نمائشیں نوجوان ٹیلنٹ کو صنعت سے جوڑنے کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوتی ہیں۔