چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کا پارکوں کا دورہ، صفائی بہتر بنانے کی ہدایت
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر نے شہر کے مختلف پارکوں کا دورہ کرکے صفائی، شجرکاری اور شہری سہولیات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران گارڈن انسپکٹر مرزا سجاد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ چیف آفیسر نے فاطمہ جناح پارک، واٹر ورکس پارک اور میونسپل کمیٹی آفس پارک کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی، سبزہ، پھولوں کی کیاریوں، روشنی کے انتظامات اور دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔