چنیوٹ :مسلم ریسکیو مشن کی پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے شعبہ خدمت خلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ذیلی ادارے مسلم ریسکیو مشن کی جانب سے چناب پل چنیوٹ پر پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں رضاکاروں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا، مشقوں میں واٹر ریسکیو، سرچ اینڈ ریسکیو، فلڈ ایویکیوشن، ابتدائی طبی امداد، سی پی آر اور متاثرین کی محفوظ منتقلی کی عملی مشقیں کی گئیں۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments