ایرانی فوج کے کویت میں دو امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملے، اسلحہ ڈپو، ریڈارز تباہ

تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی فوج نے کہا ہے کہ اس نے آپریشن لائٹننگ کے سولہویں مرحلے میں کویت میں واقع دو امریکی فوجی اڈوں کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔

 ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  العدیری کیمپ میں ایک اسلحہ ڈپو، جبکہ علی السالم ایئر بیس پر پیٹریاٹ ریڈار اور فضائی نگرانی کے ایک ریڈار  کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملے ایران پر امریکی حملوں کے جواب میں کیے گئے جن میں شہری انفراسٹرکچر اور شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

تاحال کویتی فوج یا حکومت اور امریکی حکام کی جانب سے ان حملوں کے بارے میں کوئی باین سامنے نہیں آیا ہے۔ 

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے شمالی عراق میں موجود کردستان فریڈم پارٹی کے ٹھکانوں کو شدید حملوں کا نشانہ بنایا ہے، یہ حملے عراق کے کرد علاقے کے دو اہم شہروں اربیل اور سلیمانیہ میں موجود گروپ کے اڈوں پر کیے گئے۔

ایرانی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ فوری طور پر ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان یا مالی تباہی کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

امریکی فوج نے عراق کے شہر اربیل میں امریکی قونصل خانے کے قریب بارود سے بھرا ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...