ٹھیکریوالا:نہر سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے چک نمبر 75 ج ب سوہل کے قریب نہر سے تقریباً 40 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
اطلاع ملنے پر تھانہ ٹھیکریوالا پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ ورثا کی تلاش کے لیے اقدامات جاری ہیں۔پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments