منشیات فروش ملزم 2180 گرام ہیروئن سمیت گرفتار
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ڈرگ فری پنجاب کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
ایس ایچ او تھانہ چناب نگر انسپکٹر سیف اﷲ ، سب انسپکٹر ثاقب علی نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو 2180 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا ۔ایس ایچ او تھانہ بھوانہ انسپکٹر اسداﷲ ، سب انسپکٹر محمد رضا شاہ نے خفیہ اطلاع پر ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو1220 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments