رشوت پر زیرو ٹالرنس، شہری شکایات رپورٹ کریں:سی ای او ہیلتھ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ فیصل آباد ڈاکٹر شہزاد محمود نے کہا ہے کہ اگر محکمہ صحت یا سرکاری ہسپتالوں کا کوئی ملازم شہریوں سے رشوت طلب کرے تو اس کی فوری اطلاع سی ای او ہیلتھ آفس کو دی جائے۔۔۔
تاکہ ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی کی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں رشوت لینا اور دینا دونوں حرام اور سنگین گناہ ہیں، اس لیے شہری اپنے جائز کاموں کے لیے کسی کو رشوت نہ دیں۔ انہوں نے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور محکمہ صحت کے افسران کو رشوت ستانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد اور ہر شکایت کی فوری تحقیقات کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments