سدھار،گردونواح میں اتائیوں کا راج، سیل کلینکس فعال
محکمہ صحت پنجاب اور ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائیاں مؤثر ثابت نہیں ہو رہیں
پینسرہ (نمائندہ دنیا)چک نمبر 67 ج ب سدھار، چک نمبر 66 ج ب دھاندرہ، ائیرپورٹ چوک، پینسرہ اور گردونواح میں مبینہ طور پراتائی ڈاکٹروں کی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں، جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے سیل کیے گئے متعدد غیر قانونی کلینکس دوبارہ فعال ہو چکے ہیں، جس سے انسانی جانیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔مقامی شہریوں کے مطابق محکمہ صحت پنجاب اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائیاں مؤثر ثابت نہیں ہو رہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ متعدد ایسے کلینکس جنہیں کارروائی کے دوران سیل کیا گیا تھا، چند ہی روز بعد دوبارہ کھول دیے گئے اور وہاں مبینہ طور پر غیر قانونی علاج کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا۔ذرائع کے مطابق شدید گرمی کے باعث بخار، معدے اور دیگر موسمی بیماریوں کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے سبب عطائیوں کے کلینکس پر روزانہ بڑی تعداد میں مریض آتے ہیں۔ شہریوں کا الزام ہے کہ غیر تربیت یافتہ افراد علاج اور ادویات فراہم کرکے لوگوں کی صحت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، جبکہ متعلقہ ادارے مستقل نگرانی اور مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments