ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں بنیادی سہولیات کم ،لو گوں کو تشویش

ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں بنیادی سہولیات کم ،لو گوں کو تشویش

پینے کے صاف پانی اور متعدد واش رومز میں پانی کی فراہمی کے مسائل ہیں

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر مریضوں اور شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ہسپتال میں پینے کے صاف پانی اور متعدد واش رومز میں پانی کی فراہمی کے مسائل موجود ہیں، جس کے باعث مریضوں، لواحقین اور عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ہسپتال میں پانی سمیت بنیادی سہولیات کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے اور انتظامی خامیوں کا تدارک کیا جائے تاکہ مریضوں کو بہتر طبی ماحول میسر آ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...