ٹیکسوں،مہنگائی سے کاروبار متاثر، تاجروں کا ریلیف کا مطالبہ

ٹیکسوں،مہنگائی سے کاروبار متاثر، تاجروں کا ریلیف کا مطالبہ

گاہکوں کی قوتِ خرید میں کمی آئی ، اشیا کی فروخت بھی نمایاں متاثر ہوئی :تاجر

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا) ماموں کانجن میں تاجروں نے مہنگائی اور ٹیکسوں کے بوجھ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ مسلسل مہنگائی اور نئے ٹیکسوں کے باعث کاروبار مشکلات کا شکار ہیں، گاہکوں کی قوتِ خرید میں کمی آئی ہے اور روزانہ کی فروخت بھی نمایاں طور پر متاثر ہوئی ہے ۔

تاجروں کے مطابق چھوٹے کاروباری طبقے کیلئے موجودہ حالات میں کاروبار چلانا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ بعض دکانیں بند ہونے کے قریب ہیں جبکہ کاروبار میں کمی کے باعث بعض ملازمین کو فارغ بھی کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کاروباری طبقے کو ریلیف فراہم کیا جائے ، ٹیکسوں کے بوجھ میں کمی لائی جائے اور ایسی پالیسیاں اختیار کی جائیں جن سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے اور بازاروں کی رونق بحال ہو سکے ۔ تاجروں نے خبردار کیا کہ اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی تو مقامی مارکیٹوں پر اس کے مزید منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...