سرکاری دکانوں کے 50 سالہ واجبات کی وصولی،نیلامی کا حکم

سرکاری دکانوں کے 50 سالہ واجبات کی وصولی،نیلامی کا حکم

شفافیت اور عوامی آگاہی کیلئے اخبارات میں اشتہارات شائع کیے جائیں گے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) ریونیو بورڈ پنجاب نے سرکاری املاک کے واجبات کی وصولی کے لیے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو مدینہ مسجد کے ساتھ واقع صرافہ مارکیٹ، موٹر مارکیٹ اور ٹیکسی اسٹینڈ کی دکانوں کے تقریباً 50 سالہ واجب الادا کرایہ کی وصولی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ذرائع کے مطابق متعلقہ دکانوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق دوبارہ کرایہ پر دینے کے لیے اوپن نیلامی کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ، جبکہ شفافیت اور عوامی آگاہی کے لیے قومی اور مقامی اخبارات میں اشتہارات شائع کیے جائیں گے ۔ریونیو بورڈ کے مطابق ان اقدامات کا مقصد سرکاری ریونیو کی وصولی، سرکاری املاک کا شفاف استعمال اور قانونی طریقہ کار کے مطابق دکانوں کی الاٹمنٹ کو یقینی بنانا ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے احکامات پر عملدرآمد کے لیے کارروائی متوقع ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...