چناب نگر:عالمی ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں ،کمیٹیاں تشکیل

چناب نگر:عالمی ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں ،کمیٹیاں تشکیل

مرکز ختم نبوت، جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر میں ضلع چنیوٹ کے نوجوانوں کا اجلاس

چناب نگر (نامہ نگار )ستمبر کو منعقد ہونے والی سالانہ انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں مرکز ختم نبوت، جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر میں ضلع چنیوٹ کے نوجوانوں کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسکولوں، کالجوں، جامعات اور مدارس کے طلبہ سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کے انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے میڈیا کمیٹی، علماء دروس کمیٹی سمیت مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

مقررین نے عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کے تحفظ کو ہر مسلمان کی ذمہ داری قرار دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا ہے اور اس حوالے سے موجودہ قوانین پر مؤثر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔علماء کرام نے کہا کہ چناب نگر میں منعقد ہونے والی سالانہ انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس کی خصوصی اہمیت ہے اور اس کے انتظامات کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...