پو لیس کی کارروائیاں ،3 ملزم گرفتار ،منشیات بر آ مد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)3 ملزموںکو گرفتار کرکے بھاری منشیات برآمد کرلی گئیں۔تھانہ پیپلز کالونی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
جن کے قبضے سے مجموعی طور پر ڈیڑھ کلوگرام سے زائد چرس، ڈیڑھ کلوگرام سے زائد ہیروئن اور 50 لٹر سے زائد شراب برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزموں کے خلاف مقدمات بھی درج کر لئے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments