سمندری روڈ پر وین میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی
شعلوں نے پوری وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تمام مسافر محفوظ رہے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سمندری روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث مسافر وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے گاڑی مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے سمندری روڈ، ڈی ٹائپ پل کے قریب ساہیوال سے آنے والی مسافر وین میں مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلوں نے پوری وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں گاڑی بری طرح جل گئی۔واقعے کے دوران تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ موقع پر موجود شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی ڈال کر آگ پر قابو پایا، جس سے آگ مزید پھیلنے سے رک گئی۔واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے آگ لگنے کی وجوہات سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments