ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزم گرفتار
غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلا کر شہریوں سے بھاری رقوم وصول کر رہے تھے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ویزا فراڈ اور عمرہ پیکجز کے نام پر شہریوں سے رقم بٹورنے میں ملوث پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق ڈجکوٹ کے قریب کارروائی کے دوران ملز موں کو حراست میں لیا گیا، جو مبینہ طور پر غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلا کر عمرہ پیکجز اور بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے رقوم وصول کر رہے تھے ۔گرفتار ملزمان کی شناخت صدیق، جاوید، فیصل، رمضان اور انعام الحق کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ کارروائی کے دوران ان کے قبضے سے نقد رقم، موبائل فون، لیپ ٹاپ، پاسپورٹس اور دیگر متعلقہ ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا۔ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ فراڈ کے دائرہ کار اور ممکنہ متاثرین کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments