سمندری روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر70 سالہ خاتون جاں بحق

سمندری روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر70 سالہ خاتون جاں بحق

جمیلہ بی بی بھائی سے ملاقات کیلئے جا رہی تھی ، کار سوار مو قع سے فرار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سمندری روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والی 70 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں، جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔فور سیزن کالونی کے قریب 70 سالہ جمیلہ بی بی اپنے بھائی سے ملاقات کے لیے جا رہی تھیں۔ سڑک عبور کرتے ہوئے ایک تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔حادثے کے بعد کار سوار گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، خاتون کی لاش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...