پریم یونین کے صدر کا پشاور ڈویژن کا دورہ، مسائل کے حل پر زور
ڈی ایس پشاور نے مسائل کے حل کے لیے مثبت اقدامات کی یقین دہانی کرائی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور نے وفد کے ہمراہ پشاور ڈویژن کا تنظیمی دورہ کیا۔ وفد میں چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری، ڈپٹی چیف آرگنائزر جنید خرم اور محمد اکرم کندی شامل تھے ۔پشاور ریلوے سٹیشن پر ریلوے ملازمین نے وفد کا استقبال کیا اور پریم یونین پر اعتماد کا اظہار کیا۔ دورے کے دوران شیخ محمد انور نے وفد اور پشاور ڈویژن کی قیادت کے ہمراہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) پشاور عمران حیات خان اور دیگر افسران سے ملاقات کی، جس میں ریلوے ملازمین کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی ایس پشاور نے مسائل کے حل کے لیے مثبت اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔بعد ازاں پریم یونین پشاور ڈویژن کے عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈویژنل صدر محمد انور خان، مہر علی ہوتی، ارشد خان، خالد محمود، محمد اشرف ہوتی، فضل اکبر، نادر شاہ، محمد اقبال، ذیشان اللہ، آصف اللہ، نور محمد، شکیل خان، مہتاب کندی اور دیگر ذمہ داروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کی حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments