تاجروں کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش
قیمتوں کا تعین ہفتہ وار کے بجائے یومیہ کر نا مناسب نہیں، نظر ثانی کا مطالبہ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرستِ اعلیٰ و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعید، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئرمین مرزا اشرف مغل، صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور اور دیگر تاجر رہنماؤں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہفتہ وار کے بجائے یومیہ بنیاد پر کرنا مناسب نہیں۔
ان کے مطابق اس سے مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزی کے خدشات بڑھ سکتے ہیں، لہٰذا حکومت عوام کو 24 گھنٹے پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائے ۔تاجر رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے اور ملک میں پیدا ہونے والے تیل کے بحران پر قابو پایا جائے ۔خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ مہنگی توانائی کے باعث صنعت، تجارت اور زراعت کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے ، جس سے ملکی برآمدات کی مسابقت بھی متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت متوازن مالیاتی پالیسی اختیار کرے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments