پاکستان فلاح پارٹی کے رہنما کی ایران پر امریکی حملوں کی مذمت

پاکستان فلاح پارٹی کے رہنما کی ایران پر امریکی حملوں کی مذمت

امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیاں عالمی امن کے لیے خطرہ بن رہی ہیں: آفتاب عظیم

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے ایران پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات خطے اور دنیا کے امن کے لیے نقصان دہ ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیاں عالمی امن کے لیے خطرہ بن رہی ہیں اور ایران پر دوبارہ حملے اس کی واضح مثال ہیں۔ ان کا مؤقف تھا کہ شہری آبادیوں اور ہسپتالوں پر حملے بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کے منافی ہیں۔

سید آفتاب عظیم بخاری نے دعویٰ کیا کہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود ایران پر حملے کیے گئے ، جو بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہیں۔ ان کے مطابق دنیا نے جنگ بندی کا خیرمقدم اس امید کے ساتھ کیا تھا کہ اس سے خطے میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا، تاہم حالیہ کارروائیوں سے یہ توقعات متاثر ہوئی ہیں۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشیدگی میں کمی، جنگ بندی پر عملدرآمد اور خطے میں امن کے قیام کے لیے مؤثر سیاسی، سفارتی اور اخلاقی کردار ادا کرے تاکہ مزید تصادم سے بچا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...