محفلِ ذکرِ شہدائے کربلا ، امام حسینؓ کی قربانی کو خراجِ عقیدت
فلسفئہ کربلا صبر، استقامت، ایثار، وفاداری اور حق پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا : مقررین
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)جماعت اہلِ سنت 204 چک کے زیر اہتمام محفلِ ذکرِ شہدائے کربلا اور سالانہ عرس مبارک حضرت پیر سید محمد محفوظ الحق شاہ رحمۃ اللہ علیہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقررین نے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی عظیم قربانی اور اولیائے کرام کی دینی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔تقریب سے سید محمد اظہار الحق شاہ اور علامہ شفقت علی حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی عظیم قربانی تاریخِ اسلام کا روشن باب ہے ۔
انہوں نے اپنے اہلِ خانہ اور رفقا کے ہمراہ دینِ اسلام کی سربلندی، حق کے تحفظ اور ظلم کے خلاف جو قربانی پیش کی، وہ رہتی دنیا تک مسلمانوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔ مقررین نے کہا کہ فلسفئہ کربلا صبر، استقامت، ایثار، وفاداری اور حق پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے ۔ ان کے مطابق حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے اسلام کی سربلندی اور حق کے قیام کے لیے لازوال قربانی پیش کی، جس سے امتِ مسلمہ کو ہر دور میں رہنمائی ملتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اولیائے کرام اور علمائِ حق نے ہمیشہ محبتِ رسول ﷺ، محبتِ اہلِ بیت اور قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments