نورین نیازی کے بیانات پاکستان کے عزت و وقارکے منافی :بیرسٹرعمراحمدمنے خان

نورین نیازی کے بیانات  پاکستان کے عزت و وقارکے  منافی :بیرسٹرعمراحمدمنے خان

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹرعمراحمدمنے خان نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ان کا بیان پاکستان کے عزت و وقارکے منافی ہیں۔

جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کوبھی اپنے بیان کوواپس لے کر معافی مانگنی چاہئے ۔ان کاکہناتھا کہ پاکستان کے خلاف کردار سے پی ٹی آئی کاسیاسی کرداربھی ختم ہوچکاہے انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حق میں اور افواج پاکستان کے خلاف دیئے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معرکہء حق میں افواج پاکستان کی جدوجہداورکردارکو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...