پیرمحل شہر کی اراضی کا ریکارڈ تاحال آن لائن نہ ہو سکا، شہری دربدر

پیرمحل شہر کی اراضی کا ریکارڈ تاحال آن لائن نہ ہو سکا، شہری دربدر

رجسٹری، فردات سمیت دیگر دستاویزات کے پٹواریوں کے دفاتر کے چکر لگانے پڑتے

پیرمحل (نمائندہ دنیا)محکمہ مال کی مبینہ غفلت کے باعث پیرمحل شہر کی زرعی و سکنی اراضی کا ریکارڈ تاحال آن لائن نہ ہو سکا، جس سے شہریوں کو رجسٹری، فرد اور دیگر دستاویزات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔پنجاب بھر میں اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ اور آن لائن کرنے کے لیے تقریباً 16 سال قبل لینڈ ریکارڈ سنٹرز قائم کیے گئے تھے تاکہ شہریوں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ تاہم اتنا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود پیرمحل شہر کی زرعی و سکنی اراضی کا ریکارڈ مکمل طور پر آن لائن نہیں کیا جا سکا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ریکارڈ آن لائن نہ ہونے کی وجہ سے انہیں لینڈ ریکارڈ سنٹر سے فوری سہولت میسر نہیں آتی اور رجسٹری، فردات سمیت دیگر دستاویزات کے حصول کے لیے پٹواریوں کے دفاتر کے بار بار چکر لگانے پڑتے ہیں، جس سے ان کا قیمتی وقت اور وسائل ضائع ہوتے ہیں۔اہل علاقہ نے بورڈ آف ریونیو پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پیرمحل شہر کی تمام زرعی و سکنی اراضی کا ریکارڈ جلد از جلد آن لائن کیا جائے تاکہ شہریوں کو جدید، شفاف اور بروقت ریونیو سہولیات میسر آ سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...