جھنگ روڈ، سدھار گردونواح میں مہنگائی پر شہریوں کی تشویش

جھنگ روڈ، سدھار گردونواح میں مہنگائی پر شہریوں کی تشویش

آٹے ، روٹی، نان اور ایل پی جی سمیت بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا

پینسرہ (روزنامہ دنیا)جھنگ روڈ، سدھار، دھاندرہ اور گردونواح میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں کے مطابق آٹے ، روٹی، نان اور ایل پی جی سمیت بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، جس سے گھریلو اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق آٹے کی قیمت میں 400 سے 500 روپے فی من تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، جبکہ متعدد علاقوں میں نان 30 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے روزمرہ ضروریات پوری کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ مصنوعی مہنگائی اور منافع خوری کی روک تھام کے لیے مؤثر نگرانی کی ضرورت ہے ۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول یقینی بنایا جائے ، ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی کی جائے اور عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے ریلیف فراہم کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...