بالاکوٹ میں اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس

بالاکوٹ میں اہلحدیث یوتھ فورس  پاکستان کی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس بالاکوٹ میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ سلمان اعظم نے 15 نومبر کو لاہور میں ہونے والی آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی کے لیے ملک بھر میں رابطہ مہم تیز کرنے پر زور دیا۔اجلاس میں ضلع جھنگ کے وفد نے بھی شرکت کی، جس میں حافظ شاہد ندیم، زبیر اقبال چیمہ، مولانا طاہر منیر، مولانا آصف شہزاد، مولانا سعد رفیق سیال، مولانا حارث عبداللہ، مولانا منظر اقبال فاروقی، ملک عزیر اور دیگر شامل تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...