اٹھارہ ہزاری میں مہنگائی پر شہریوں کا تشویش کا اظہار

اٹھارہ ہزاری میں مہنگائی پر شہریوں کا تشویش کا اظہار

دیہاڑی دار اور کم آمدنی والے افراد شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد اٹھارہ ہزاری میں مہنگائی کے باعث شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کے بعد روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ، جس سے خصوصاً دیہاڑی دار اور کم آمدنی والے افراد شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔شہریوں کے مطابق مقامی مارکیٹوں میں ٹماٹر 450 روپے ، ادرک 450 روپے ، کدو 250 روپے ، ہری مرچ 200 روپے ، آلو 130 روپے اور پیاز 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ اسی طرح پھلوں میں انگور 500 روپے ، آم 350 روپے ، سیب 340 روپے اور آڑو 300 روپے فی کلو تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ دودھ 200 روپے فی کلو، دہی 250 سے 260 روپے فی کلو، برائلر گوشت 500 روپے فی کلو، بڑا گوشت 1400 سے 1500 روپے اور بکرے کا گوشت 2500 سے 2800 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے ، جس سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔شہریوں نے الزام عائد کیا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ انتظامیہ کی مؤثر نگرانی نہ ہونے کے باعث بعض دکاندار سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...