جڑانوالہ: محسنِ انسانیت ؐﷺ کوئز پہلی پوزیشن پر 5 لاکھ روپے انعام
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب کے ناظم احمد عبداللہ نے جڑانوالہ کے دورے کے دوران محسنِ انسانیت ﷺ کوئز کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ملک کے 12 بڑے شہروں میں محسنِ انسانیت ﷺ کوئز کا انعقاد کرے گی، جس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 5 لاکھ، دوسری کو 3 لاکھ اور تیسری پوزیشن پر 2 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، جبکہ شرکاء میں 100 سے زائد قیمتی انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد نوجوانوں کو سیرتِ نبوی ﷺ، عشقِ رسول ﷺ، دینی شعور اور اسلامی اقدار سے جوڑنا اور مثبت سرگرمیوں کے ذریعے باکردار قیادت تیار کرنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments