سیف سٹی اور ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹرانسپورٹ پر کیو آر کوڈ پینک بٹن نصب کرنے کی مہم جاری
ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت سیف سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس کے اشتراک سے ضلع بھر کی پبلک و پرائیویٹ ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر کیو آر کوڈ پینک بٹن نصب کرنے اور عوامی آگاہی مہم جاری ہے۔
منیجر سیف سٹی فرحان ظفر کے مطابق اس سہولت کے ذریعے شہری ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں، جس سے متعلقہ اداروں کی بروقت امدادی کارروائی ممکن ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد خصوصاً خواتین، بچوں اور بزرگوں کو محفوظ سفری ماحول فراہم کرنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments