جماعت اسلامی کے ضلعی امیر کی ڈاکٹر جاوید اختر سے ملاقات
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے جمعیت علمائے پاکستان (جے یو پی) کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اختر سے ملاقات کرکے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔
پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments