پولیس کی کارروائی، 2 کلو سے زائد ہیروئن برآمد، منشیات فروش گرفتار

 پولیس کی کارروائی، 2 کلو سے زائد  ہیروئن برآمد، منشیات فروش گرفتار

مکوآنہ (نمائندہ دنیا) تھانہ صدر فیصل آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق سب انسپکٹر سہیل امجد انجم کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے احمد نگر کے قریب دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف ولد لطیف، سکنہ خوشحال ٹاؤن 225 ر ب کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے دو کلو سے زائد ہیروئن اور نقدی برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...