زرعی یونیورسٹی ،پوسٹ گریجویٹ داخلہ ٹیسٹ ، 3 ہزار امیدوار شریک
دوسرے ٹیسٹ کی رجسٹریشن 21 جولائی سے شروع، 10 اگست تک جاری رہے گی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے پوسٹ گریجویٹ پروگراموں، جن میں ایم ایس، ایم ایس سی (آنرز)، ایم فل، ایم بی اے ، ایم بی اے (ایگزیکٹو) اور پی ایچ ڈی شامل ہیں، کے پہلے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹیسٹ میں تقریباً 3ہزار امیدواروں نے شرکت کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی ہدایت پر انٹری ٹیسٹ کے شفاف، منظم اور پرامن انعقاد کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ، جبکہ امیدواروں کی سہولت کے لیے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امتحان کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھا جائے اور امیدواروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ۔ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز ڈاکٹر محمد خالد بشیر نے بتایا کہ دوسرے انٹری ٹیسٹ کیلئے آن لائن رجسٹریشن 21جولائی سے 10 اگست 2026 تک جاری رہے گی۔ انہوں نے خواہشمند امیدواروں سے اپیل کی کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنی درخواستیں جمع کرا کے پوسٹ گریجویٹ تعلیم کے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments