ایران کے اقدامات خطے کیلئے نقصان دہ ہو سکتے :جمعیت اہلحدیث
حوثیوں کے جانب سے سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر حملے کی شدید مذمت
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی ، سرپرست اعلیٰ مرکزیہ اسلام آباد حافظ مقصود احمد اور خالد محمود اعظم آبادی نے حوثیوں کے جانب سے سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر حملے اور ایران کی جانب سے عرب ممالک کے خلاف نئی جنگ کے آغاز کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی طرف سے ایسی حرکات احسان فراموشی کی بدترین مثال ہے ۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان حکومت پاکستان کے مؤقف کہ سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہو گا کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ایسے ہی کھڑا ہو گا جیسے ہر مشکل کی گھڑی میں سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے ۔ سعودی عرب نے ایٹمی پروگرام سے لے کر فنانشل مسائل تک ہر موقع و ہر جگہ پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔ علامہ عبدالرشید حجازی کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے امریکی اڈوں کو جواز بنا کر خلیجی مسلم ممالک کی شہری آبادیوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔ ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام اور سلامتی کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں ۔
علامہ عبدالرشید حجازی کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف ایران امریکی حملوں کے جواب میں امریکہ و اسرائیل پر حملوں کی بجائے عرب ریاستوں پر حملے کرتا ہے تو دوسری طرف سعودی عرب کے خلاف سوشل میڈیا پر مسلسل پروپیگنڈا اور اشتعال انگیز مہمات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ایسی قبیح حرکات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ایران کی طرف سے ایسے گھٹیا و بہودہ اقدامات نہ صرف امت مسلمہ کے اتحاد کو نقصان بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments