سدھار نیو سبزی منڈی الیکشن، فیصل عصمت کی حمایت میں جلسہ
انتخابات میں ان کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا:مقررین
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا)انجمن تاجران سدھار نیو سبزی منڈی کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں انجمن آڑھتیان کے صدر کے امیدوار چوہدری فیصل عصمت کی حمایت میں چوہدری مظفر اور اللہ والے چودھری عمران گوندل کی جانب سے انتخابی جلسے کا انعقاد کیا گیا۔جلسے میں نگران صدر چودھری ذوالفقار بھٹہ، سابق صدر میاں اویس، حاجی طاہر بھٹی، داؤد بٹ، میاں عمر سعید، حاجی یوسف، حاجی اکرم کمبوہ، مہر عارف، مہر کاشف، میاں عرفان اکرم، چودھری شبیر گڈو، میاں ریاض، رانا گلزار، میاں شاہد، حاجی گلان خان، میاں طارق، میاں افضل، ابرار جٹ سمیت سینکڑوں آڑھتیوں نے شرکت کی اور چودھری فیصل عصمت کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ چودھری فیصل عصمت نے سبزی منڈی کے مسائل کے حل اور آڑھتیوں کی فلاح و بہبود کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ انتخابات میں ان کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چودھری فیصل عصمت کی کامیابی سے تاجروں کے حقوق کے تحفظ، سبزی منڈی کے مسائل کے حل اور کاروباری ماحول کی بہتری کی نئی امید پیدا ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments