جھنگ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا
بعض بازاروں میں سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا :شہری
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ شہر اور گردونواح میں سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض بازاروں میں سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا اور من مانی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پرائس کنٹرول اقدامات مؤثر بنائے جائیں اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments