ایم ڈی واسا کا مون سون انتظامات کا جائزہ، چھٹیاں منسوخ
بارش کے دوران پانی کھڑا ہونے کی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے :ہدایت
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ٹوبہ ٹیک سنگھ چودھری کامران رضا کاہلوں نے شہر کے مختلف علاقوں اور 328 ج ب ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کرکے مون سون سیزن کے دوران نکاسی آب کے انتظامات، پمپنگ سسٹم اور مشینری کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سلمان شجاع، مشتاق منظور اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ایم ڈی واسا نے ہدایت کی کہ بارش کے دوران پانی کھڑا ہونے کی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے ، تمام ڈسپوزل اسٹیشنز چوبیس گھنٹے فعال رکھے جائیں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل ہر وقت دستیاب ہوں۔انہوں نے بتایا کہ مون سون سیزن کے دوران تمام فیلڈ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments